لندن (نیوزڈیسک )یورپی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پی 67 نامی دمدار ستارے پر اترنے والے خلائی روبوٹ فیلے کی بھیجی گئی تصاویر سے پتہ چلا ہے کہ اس ستارے کی سطح اندازوں سے زیادہ سخت ہے۔جرمن خلائی ادارے سے تعلق رکھنے والے ایک خلائی محقق کے مطابق خیال تھا کہ اس کی سطح نرم اور گرد والی ہوگی لیکن وہ چٹانوں، پتھروں، کنکروں اور اس قسم کی دیگر اشیا سے بھری ہوئی ہے۔سائنسدانوں کو امید ہے کہ فیلے نے اس سطح کی کھدائی کر کے جو نمونے نکالے ہیں ان کی مدد سے سیاروں اور زندگی کے ارتقا کے بارے میں نئی معلومات سامنے آ سکیں گی۔پی 67 پر اترنے والے خلائی روبوٹ فیلے کو اس کے مدر شپ روزیٹا نے گذشتہ برس نومبر میں روانہ کیا تھا۔روزیٹا کو اس ستارے پر پہنچنے میں 10 سال لگے اور یہ انسانی تاریخ میں پہلا موقع تھا جب کسی خلائی جہاز نے کسی ستارے کی سطح پر قدم رکھا۔پی 67 کے سورج کے قریب جانے کی وجہ سے فیلے میں ایک مرتبہ پھر اتنی توانائی آ گئی کہ وہ دوبارہ کام کر سکے فیلے کو ستارے پر برف اور پتھر کے تجزیے کے لیے بھیجا گیا تھا۔اس نے ستارے کی سطح پر اترنے کے بعد 60 گھنٹے کام کیا لیکن اس کے بعد اس کی شمسی توانائی والی بیٹری جاتی رہی اور وہ چپ ہو گیا۔تاہم چند ہفتے قبل پی 67 کے سورج کے قریب جانے کی وجہ سے فیلے میں ایک مرتبہ پھر اتنی توانائی آ گئی کہ وہ دوبارہ کام کرسکے۔دوبارہ جاگنے کے بعد فیلے نے اپنا یہ پیغام ٹویٹ بھی کیا تھا: ہیلو زمین! کیا تم مجھے سن سکتی ہو۔فیلے کا حجم ایک واشنگ مشین جتنا ہے اور یہ ستارے کی سطح کے ساتھ ٹکرانے کے بعد تقریبا ایک کلومیٹر اوپر اچھلا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ٹویوٹا نے اپنی نئی گاڑی انتہائی کم قیمت کے ساتھ متعارف کروا دی
-
مفت پنک الیکٹرک اسکوٹیز کی رجسٹریشن کا آغاز
-
خاتون ڈی ایس پی کا بزنس مین سے محبت کا ڈھونگ؛ کروڑوں ہتھیالیے؛ ہوٹل بھی نام کرالیا
-
کڑاکے کی سردی اوردھند:محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی
-
پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
-
بلڈ پریشر کی مقبول دوا پر پابندی عائد
-
بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ ’کسی اتحاد‘ میں شمولیت ممکن ہے: بنگلہ دیش
-
پراپرٹی ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنےکا فیصلہ
-
نامعلوم افراد نے شوٹنگ رکوادی، صائمہ کو 2 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا
-
دبئی میں شاہ رخ خان کے نام پر بنا لگژری پلازہ لانچ کے دن ہی فروخت، قیمت آپ کے ہوش اڑا دے گی
-
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا ایلون مسک کو خط
-
پاسپورٹ کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری
-
جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں اور سٹوڈنٹس کےلیے بڑا اعلان















































