منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثے منجمد کرنے کی درخواست

datetime 7  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثے فوری منجمد کرنے کی درخواست کر دی۔وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر پینڈورا اور پانامہ پیپرز میں

شامل 1144 پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثے منجمد کرنے سمیت ان کے آف شور اثاثوں کے ذرائع آمدن معلوم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ دیکھا جائے کہ آف شور اثاثوں کیلئے فنڈز ملک یا بیرون ملک کہاں سے اور کس ذرائع سے منتقل ہوئے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے تین ماہ میں آف شور اثاثوں سے متعلق دستاویزثبوت نہ دینے والے افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹرانسپیرنسی کا کہنا ہے کہ پینڈورا پیپرز میں شامل افراد اثاثوں کی تفصیل نہ دے سکیں تواقوام متحدہ کے انسداد کرپشن کنونشن کے تحت کارروائی کی جائے ۔ٹرانسپیرنسی کے مطابق اپریل 2018 میں ن لیگ دور کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو عمران خان مکمل طور پر مسترد کرتے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…