لاس اینجلس(نیوز ڈیسک) امریکا میں جاری اسپیشل اولمپکس میں قومی کھلاڑیوں کی کامیابی کا سفر جاری ہے اور انہوں نے اب تک اس ایونٹ میں مجموعی طور پر 15 تمغے اپنے نام کرلئے ہیں۔امریکا کے شہر لاس اینجلس میں جاری اسپیشل اولمپکس میں ایک کلومیٹر ٹائم ٹرائل سائیکلنگ میں خدیجہ عرفان اور میمونہ حسین، ٹیبل ٹینس سنگلز میں محمد ارحم اور بیڈمنٹن سنگلز مقابلوں میں جہاں زیب اقبال نے سونے کا تمغا جیت لیا۔ اس کے علاوہ ٹینس ڈبلز میں احسن انور اورمحمد قیوم نے چاندی جب کہ گرلز ٹینس سنگلز میں رقیہ لطیف نے کانسی کا تمغا اپنے نام کیا۔ اس طرح اسپیشل اولمپکس 2015 میں پاکستان کے مجموعی تمغوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے جس میں 6سونے،4چاندی اور5کانسی کے تمغے شامل ہیں۔واضح رہے کہ لاس اینجلس میں جاری اسپیشل اولمپکس میں 27 کھیلوں کے مقابلوں میں 177 ملکوں کے 7 ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
اسپیشل اولمپکس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کامیابی کا سفر جاری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
تھینک گاڈ
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی
-
’’عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو واشنگٹن سب کچھ معاف کر دے گا‘‘ پاکستانی سفیر کا مبین...



















































