جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

کورونا پابندیوں میں نرمی ہوتے ہی مقامی وغیرملکی ائیرلائنز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) کورونا پابندیوں میں نرمی ہوتے ہی مقامی وغیرملکی ائیرلائنز نے کرایوں میں اضافہ کردیا، پاکستان کے مختلف شہروں سے بیرون ملک کیلئے پروازوں کی ٹکٹوں کی قیمتیں بڑھ گئیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے استنبول،

لندن اور جدہ کے کرایوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ غیرملکی ایئرلائنز نے پنجاب کے دارالحکومت سے دبئی کیلئے ریٹرن کرایے میں 3گنا اضافہ کردیا۔ لاہور سے دبئی کا بزنس کلاس ریٹرن ٹکٹ 3لاکھ 98ہزار 400 روپے کا ہوگیا جبکہ لاہور سے دبئی کا کرایہ 60ہزار روپے ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی ائیرلائنز لاہور ٹو دبئی کا اکانومی کلاس کا ٹکٹ 90ہزار 800روپے کا فروخت کر رہی ہیں۔ جبکہ لاہور سے دبئی اکانومی کالاس کا یک طرفہ چالیس ہزار کرایہ ہے۔اسی طرح ایک اور غیرملکی ایئرلائن لاہور ٹو استنبول اور لندن کیلئے 1لاکھ 90ہزار روپے کا ٹکٹ فروخت کررہی ہے جبکہ لاہور سے استبول کا کرایہ 90ہزار روپے ہے۔ فارن کرانسی کی مد میں ٹکٹ جنتی مہنگی ہو گی ڈالر بڑھنے کا خدشہ ہے، پی آئی اے نے لاہور سے دبئی کیلئے فلائٹ آپریشن بند کیا ہوا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…