اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

سینٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس کیلئے سرکاری افسروں کو اثاثے ڈکلیئر کرنیکا حکم

datetime 19  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی بیوروکریسی سے وابستہ افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کیلئے سنٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس میں ترقی کیلئے زیرِ غور لائے جانیوالے پینلز پر موجود افسران کو اثاثہ جات ڈکلیئر کرنیکا حتمی نوٹس جاری کر دیا ہے۔روزنامہ جنگ میں رانا غلام

قادر کی خبر کے مطابق متعدد افسران اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے سے گریزاں ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سنٹرل سلیکشن بورڈ کیلئے پروموشن زون میں آ نیوالے سر کاری افسروں کے کوائف جمع کر رہی ہے۔ 28سے 30ستمبر تک ہونیوالا بورڈ اجلاس افسران کو گریڈ 20اور 21میں ترقی دے گا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذریعے کے مطابق تاحال 21کسٹمز افسران اور 43پولیس و دیگر سروسز افسران نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کروائیں۔ سنٹرل سلیکشن بورڈ میں ترقیوں کیلئے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنا لازمی ہے،اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانیوالے افسران کی ترقی زیرِ غور نہیں آئیگی۔بورڈ 200سے زائد افسران کی اگلے گریڈ میں ترقی کی منظوری دیگا۔چیئر مین ایف پی ایس سی کیپٹن(ر) زاہد سعید اجلاس کی صدارت کرینگے۔ وزیر تعلیم شفقت محمود اور سنیٹر سیف اللہ سرورخان نیازی بھی بورڈ کے ممبر ہیں۔وفاقی سیکرٹری کے عہدہ کے پانچ ممبرز ہیں جن میں سندھ سےرضوان احمد کے پی سے ‘ محمد علی شہزادہ‘ بلوچستان سے سردار اعجاز احمد خان جعفر اور ڈاکٹر عمران زیب خان شامل ہیں۔بلحاظ عہدہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ‘ سیکرٹری کا بینہ ڈویژن اور چاروں چیف سیکرٹری شرکت کرینگے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…