بیجنگ (نیوزڈیسک )چین نے اسمارٹ فون کی بیٹری کو تیزی سے چارج کرنے والا چارجر تیارکرنے کا دعوی کیا ہے۔چین کی ایک اسمارٹ فون تیار کرنے والی کمپنی اوپو نے اسمارٹ فونز کی بیٹری کو تیزی سے چارج کرنے والی ٹیکنیک تیار کرلی ہے، اس کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر آپ محض دومنٹ اپنے فون کی بیٹری چارج کرتے ہیں تو یہ دو گھنٹے تک فون استعمال کرنے کے لیے کافی ہو گی۔اوپو کے نائب سربراہ سکی لی کے مطابق اس چارجر کی تیاری سے انہوں نے دنیا بھر میں سبقت حاصل کرلی ہے۔اس چارجر کو ووک کا نام دیا گیا ہے، جو اس کمپنی کے تیار کردہ نئے فونز میں استعمال کیا جائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں