جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈالر کی اونچی اڑان نے پاکستانی شہریوں کو مزید مقروض کردیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولنگر ٗ لاہور(این این آئی) ڈالر کی اونچی اڑان نے پاکستانی شہریوں کو مزید مقروض کردیا ہے ہر شہری اور پیدا ہونیوالا بچہ تقریباً ڈیڑھ لاکھ سے 1لاکھ 60 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا ہے جبکہ کھانے پینے کی اشیاء مزید مہنگی ہونے کیساتھ ساتھ بجلی’ گیس’ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید

اضافے کی نوید سنا دی گئی ہے جس سے غریب عوام کیلئے تبدیلی سرکار کسی ڈراؤنے خواب سے کم ثابت نہیں ہورہی حکومتی کارکردگی زبانی جمع خرچ کے ساتھ ساتھ قوم کے تین سال برباد کرنے کے علاوہ غریب کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے جس سے عام آدمی بری طرح متاثر ہوکر رہ گیا ہے۔دوسری جانب ڈالرتاریخ کی بلند ترین سطح پر ہونے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار دا دکے متن میں کہاگیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کے سبب ڈالر کی اڑان مسلسل جاری ہے۔جس سے مہنگائی کا مذید طوفان تباہی مچائے گا۔ڈالر مہنگا ہونے سے ہر چیز مہنگی ہوگی۔انٹربینک میں ڈالر 84 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔انٹربینک میں ڈالر 168 روپے 94 پیسے پر بند یوا۔7 مئی سے اب تک ڈالر 17 روپے 64 پیسے مہنگا ہوا ہے۔4 ماہ میں ڈالر ساڑے 10 فیصد مہنگا ہوا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 169 روپے 80 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری طور پر پاکستان روپے کو مستحکم کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…