اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ایف آئی اے میں 1100نوکریاں ، درجہ چہارم کی سیٹوں پر ایم فل امیدواروں نے اپلائی کردیا بیروزگار نوجوان سرکاری ڈرائیور ، کانسٹیبل بننے کو بھی تیار

datetime 12  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )ایف آئی اے کی 1100 بھرتیوں پر فیصل آباد ضلع سے 57ہزار امیدوار سامنے آگئے ، درجہ چہارم کی سیٹوں پر بھی ایم فل پاس امیدواروں نے اپلائی کردیا، اعلیٰ تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان نوکری کی خاطر سرکاری ڈرائیور اور کانسٹیبل بھی بننے کو

تیار ہوگئے ۔ تفصیل کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے میں ملک بھر میں سب انسپکٹرز، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، کانسٹیبلز، ڈرائیور کانسٹیبلز، کلریکل یو ڈی سی، ایل ڈی سی اور اسسٹنٹ سمیت دیگر سیٹوں پر 1100 افراد کو بھرتی کرنے کیلئے ملک بھر سے درخواستیں طلب کی گئیں ، اس حوالے سے فیصل آباد ڈویڑن میں ہونیوالی بھرتی میں 57ہزار سے زائد امیدواروں نے اپلائی کردیا جن میں زیادہ تعداد اعلٰی تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد طارق محمود کی سربراہی میں قائم بھرتی بورڈ کی جانب سے اپلائی کرنے والے امیدواروں کے دوڑ ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کم و بیش دو ہزار امیدواروں کی دوڑ کا ٹیسٹ لیا جارہا ہے ،اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سفارشی امیدواروں کو دوڑایا ہی نہیں جارہا تاکہ بھرتی مکمل شفاف ہوسکے اور 30 سے زائد کیمرے لگاکر مکمل مانیٹرنگ کی جارہی ہے مندرجہ بالا سیٹوں پر بھرتیوں کیلئے اپلائی کرنے والوں میں بیشتر امیدوار ایسے ہیں جن کی تعلیم ایم اے ، ایم فل اور اس سے بھی زیادہ ہے ۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…