جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

تھانے میں ٹک ٹاکر لڑکی سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار گرفتار

datetime 11  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) گلشن اقبال پولیس کے ہاتھوں گرفتارپولیس اہلکارٹک ٹاکرامبرین کے ساتھ زیادتی میں بھی ملوث نکلا۔زمان ٹائون پولیس نے ٹک ٹاکر امبرین ڈول کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 959/21بجرم دفعات 376 اور 506 ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت درج کیا تھا

جس میں مدعیہ نے بتایاتھا کہ پولیس اہلکارعثمان اکبر نے متعدد مقامات پرزیادتی کا نشانہ بنایا۔امبرین ڈول کے ویڈیو بیان کے مطابق پولیس اہلکارعثمان اکبر نے پولیس نوکری کا جھانسا دیکر نمبر لیا ،نوکری کے لیے ملوانے کا کہہ کرشارع فیصل کی جانب لیکر گیا اور گیسٹ ہائوس میں زبردستی زیادتی کی جبکہ میری تصاویراوروڈیو بھی بنالی بلیک میل کرنے لگا ۔امبرین ڈول نے کہا کہ عثمان اکبر زمان ٹائون تھانے لیکرگیااورتھانے کے اندرمتعدد دفعہ زیادتی کی تھی، تھانے کے چند اہلکاروں کو بھی علم ہے۔امبرین نے کہاکہ عثمان سرعام مارتا ہے اورزبردستی ساتھ لیجاکرزیادتی کرتا رہا،انہی وجوہات کی بناپرگھر سے نکلنا چھوڑ دیا تو دھمکیاں دینے لگا،امبرین نے الزام عائد کیا کہ عثمان نے گھر کے باہر فائرنگ بھی کی جس کی وجہ سے خوف کے باعث گھر میں محصور ہو کر رہ گئی، امبرین نے بتایا کہ عثمان اکبر اکثر مجھے پولیس موبائل میں لے جاتا تھا موبائل میں بھی وڈیو بنائی گئی،امبرین نے پولیس کے اعلی افسران سے مطالبہ کیا کہ عثمان اکبرکوسخت سے سخت سزا دی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…