ادیس ابابا (نیوزڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے 2016 کے صدارتی انتخاب کے لئے جاری بحث پر شدید تنقید کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ بحث ووٹرز کے لئے کوئی معنی نہیں رکھتی، انہوں نے توجہ حاصل کرنے کے لئے شرانگیز بیانات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے امریکی سیاست میں تلخی کا ایک نیا طرز عمل پیدا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسا ماحول تشکیل دے رہے ہیں جو بہتر پالیسی یا سیاست کے لئے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے صدارتی امیدوار کے لئے نامزد مائیک ہاکبی کے بیان پر بھی تنقید کی جس میں انہوں نے ایران کے ساتھ معاہدے کو اسرائیلیوں کو بند گلی میں لے جانے کے مترادف قرار دیا تھا۔