بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت نے حملہ کیا تو فضائیہ نے جانثاری سے مقابلہ کیا ،ایئروائس مارشل زعیم افضل

datetime 8  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) یوم فضائیہ کے موقع پر شہید پائلٹ راشد منہاس کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔یوم فضائیہ کے موقع پر شہید پائلٹ راشد منہاس کی قبر پر دعائیہ قریب کا انعقاد کیا گیا، اعلی افسران سمیت راشد منہاس کے بھائی انجم منہاس نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور

فاتحہ خوانی کی۔ایئر فورس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ائیر وائس مارشل زعیم افضل تھے، اس موقع پر ائیر آفیسر کمانڈنگ سدرن ائیر کمانڈ بھی موجود تھے۔ائیر چیف کی طرف سے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشان حیدر)کی قبر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور نوجوان پائلٹ کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے ایک عظیم مثال قائم کی۔ائیر وائس مارشل زعیم افضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سات ستمبر کا دن پاک فضائیہ کے دن کے نام سے جرات مندی کی یاد میں منایا جاتا ہے کہ جب انڈیا نے حملہ کیا تو جانثاری سے مقابلہ کیا۔ فضائیہ نے نہ صرف انڈیا بلکہ پوری دنیا پر اپنی دھاک بٹھائی۔انہوں نے کہا کہ راشد منہاس نشان حیدر نے 20 اگست 1971 کو جام شہادت نوش کیا، آج ہم انہیں خراج تحسین پیش کرنے آئے ہیں۔ راشد منہاس نے جرات بہادری سے ملک کے وقار اور عزت کی خاطر جان قربان کی۔ اب ہمارا کام ہے کہ ان کی قربانی کو یاد رکھیں۔انہوں نے کہاکہ یہ قربانی نہ صرف ہمارے لیے بلکہ آنے والی نسلوں کیلیے بھی مثال ہے۔ فضائیہ ہر لمحہ ہر وقت کسی بھی مشکل وقت کا جواب دینے کیلیے تیار ہے، جس طرح 27 فروری 2019 کو جواب دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…