بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

طالبان قبضے سے قبل بھی افغانستان میں خواتین کی حالت خراب تھی کیونکہ ۔۔۔ یورپی یونین کے سفیر کے حیران کن انکشاف

datetime 8  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان میں یورپی یونین کے سفیر آنڈریاس وان برانڈت نے کہا ہے کہ افغانستان میں خواتین کی حالت طالبان کی آمد سے قبل بھی بری ہی تھی۔نیڈیارپورٹس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے یورپین پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے ویمن رائٹس اینڈ جینڈر ایکویلیٹی میں کیا۔افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کے موضوع پر منعقدہ گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ

خواتین سے متعلق بہت سے مسائل طالبان کے کابل کا کنٹرول سنبھالنے سے پہلے سے موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مسائل ان 20 سالوں میں بھی موجود رہے جب وہاں غیر ملکی افواج موجود تھیں۔یورپین سفیر نے کہا کہ افغانستان خواتین کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے ہمیشہ دنیا کی ہر فہرست کے آخر میں ہی رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سمجھنا کہ خواتین کے حالات افغانستان میں طالبان کی آمد کے بعد سے اچانک خراب ہوگئے ہیں، یہ درست نہیں۔انہوں نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ طالبان رہنماں نے یقین دلایا ہے کہ ملک میں خواتین فیملی کے مرد ہمراہیوں کے بغیر بھی سفر اور اپنے کام پر جاسکیں گی۔تاہم انہوں نے یہ بھی کہنا ضروری سمجھا کہ دنیا طالبان کے وعدوں یا الفاظ پر نہیں بلکہ ان کے خواتین کے حقوق کی پاسداری سے متعلق عمل کو دیکھے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…