جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

دنیا کا ایک چوتھائی سونا امریکہ کے پاس، پاکستان میں 64 ٹن موجود، سونے کے ذخائر بارے رپورٹ جاری

datetime 7  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)دنیا میں ایک چوتھائی سے زائد ( 26فیصد)سونا امریکہ کے پاس ہے۔ سب سے زیادہ سونے کے ذخائر والے 10 اولین ممالک کے پاس 3چوتھائی سے زائد (76.2فیصد)سونا ہے ۔ 106میں سے 27 اسلامی ممالک کے پاس 7.7فیصد( 2384.52ٹن) سونا ہے ۔

کینیڈا کے پاس سونے کے ذخائر نہیں ۔یورپ کے پاس 50فیصد (15726.44)،براعظم امریکہ 27فیصد ( 8671.33)، ایشیاء 20.7( 6559.17) ،افریقہ کے پاس 1.8فیصد ( 572.08) اورآسٹریلیاکے پاس 0.26فیصد( 81.84ٹن )سونا ہے ۔سونے کے ذخائر کے حوالے سے 10اولین ممالک میں سے امریکہ کے علاوہ 10.8فیصدسوناجرمنی ، 7.9اٹلی ، 7.8فرانس ، 7.3روس ، 6.2چین ، 3.3سوئٹزر لینڈ ، 2.7 جاپان ، 2.2بھارت اور 2فیصد ذخائر ہالینڈ کے پاس ہیں ۔سونا ایک قیمتی دھات ہے جو نمایاں طور پر زیورات میں استعمال ہو تا ہے ، خصوصا پاکستان اور ہندوستان میں تو خواتین کے گہنے اس کے بغیرنامکمل ہی رہتے ہیں اور کسی برے وقت یا کسی زیادہ اہم ضرورت پوری کر نے کے لیے کام بھی آتا ہے تاہم اس کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے عام آدمی کے لیے اس کی خریداری مشکل ہو تی جارہی ہے لیکن آج کی جدید ریاستیں بھی کسی ایسے معاشی بحران جس میں کرنسی اپنی قدر کھو دے ، کے لیے اس قیمتی دھات کے ذخائر رکھتی ہیں ۔ مختلف ممالک کے پاس سونے کے ذخائر کے حوالے سے گولڈ مائننگ ، سرمایہ کاری اور حوصلہ افزا پائیدار طلب کے حوالے سے 34برس سے لندن میں قائم معروف ادارے ورلڈ گولڈ کونسل کے اعدادوشمار پر مختلف زاویوں سے رپورٹ تیار کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…