بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

مینڈک ناپید ہونے کا خدشہ ماہرین نے انتباہ جاری کردیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا(این این آئی)آسٹریلیا میں ماہرین نے مختلف بیماریوں اور موسمیاتی تبدیلوں کے باعث مینڈک کی مختلف نسل کو ناپید ہونے سے خبردار کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریلیا میں کئی جانوروں سمیت مینڈکوں کو بھی چند سالوں میں شدید خطرات لاحق ہیں جن کے بارے میں

جلد حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔تحقیق کے مطابق سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے آسٹریلوی حکام کو اس بات سے خبردار کیا کہ مینڈکوں کی 26 اقسام 2040 تک دنیا سے ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائیں گی، جبکہ ان میں سے 4 پہلے ہی ناپید ہو چکی ہیں۔مصنف ڈاکٹر گریم گلیپسی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے شمالی علاقہ کے محکمہ ماحلویات، نے سالوں کے مطالعے کے بعد انتظامیہ کو ختم ہونے والی اقسام کی نشاندہی کی ہے۔ ڈاکٹر گلیسپی نے نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ مینڈک جلد ہی آسٹریلیا کے رینگنے والے جانوروں، ممالیہ جانوروں ، پرندوں اور پودوں کی کئی اقسام کی طرح معدوم ہو سکتے ہیں جس سے دنیا کے دیگر عوامل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ڈاکٹر گلیسپی کے مطابق ان مینڈک میں جلد کی بیماری کے ساتھ سیتھر ریڈوماکس نامی بیماری بڑھ رہی ہے، جس وجہ سے پہلے 4 پرجاتیاوں کا نام و نشان تک نہیں مل رہا۔تاہم ان نئی اقسام کے لیے بیماری کے ساتھ تیزی سے بدلتی موسمیاتی تبدیلیاں بھی خطرے کا سبب بن رہی ہیں، جنہیں محفوظ کرنے کے لیے جلد سے جلد اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…