بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغانستان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کو دیکھتے ہوئے کچھ فوجیوں نے گزشتہ ہفتے اپنی جان لے لی،نائب وزیردفاع کی تصدیق

datetime 7  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانیہ نے افغانستان سے افراتفری میں ہونے والے انخلا کے بعد افغان جنگ میں شریک سابق فوجیوں کی خودکشی کے حوالے سے رپورٹس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی فوج اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ آیا ان کے فوجیوں نے اپنی جانیں لیں یا نہیں کیونکہ یہ افراد مبینہ طور پر افغانستان سے امریکی فوج کی زیر قیادت افرا تفری میں

ہونے والے انخلا سے بری طرح متاثر ہوئے تھے۔20 سالہ جنگ میں ہزاروں انسانی جانوں اور کھربوں ڈالر کے زیاں کے بعد افغانستان میں طالبان کے تیزی سے ملک پر کنٹرول کے نتیجے میں امریکا نے ہنگامی بنیادوں پر انخلا کیا۔افغانستان میں 457 برطانوی فوجی مارے گئے جو 2001 کے بعد مرنے والے اتحادی فوج کے ساڑھے تین ہزار فوجیوں کی تعداد کا مجموعی طور پر 13فیصد ہے۔جونیئر وزیر دفاع جیمز ہیپی نے ابتدائی طور پر بتایا کہ افغانستان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کو دیکھتے ہوئے کچھ فوجیوں نے گزشتہ ہفتے اپنی جان لے لی۔انہوں نے بتایا کہ ہم بہت بہت احتیاط سے جائزہ لے رہے ہیں کہ اس بات میں کس حد تک سچائی ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں کے دوران برطانوی فوجیوں نے اپنی جان لی ہے یا نہیں۔وزارت دفاع نے کہا کہ ہیپی نے غلط بات کی ہے اور افغانستان میں خدمات انجام دینے والے فوجیوں میں انخلا کی وجہ سے خودکشی کے کسی واقعے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔سیاست میں آنے سے پہلے میجر کے عہدے تک ترقی پانے والے ہیپی نے مزید کہا کہ وہ سن رہے ہیں کہ طالبان اب پورے افغانستان پر قابض ہیں لیکن پنج شیر کی صورتحال زیادہ نہیں بدلی۔برطانیہ کو خدشہ ہے کہ طالبان کی واپسی اور مغربی افواج کے انخلا کے بعد پیدا ہونے والے خلا سے القاعدہ کے عسکریت پسندوں کو افغانستان میں قدم جمانے کا موقع ملے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…