منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی ارب پی امبانی کی دولت میں ایک دن میں ہی کھربوں روپے کا اضافہ

datetime 7  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ارب پتی کاروباری شخصیت کی دولت میں گذشتہ جمعہ کو تین ارب ستر کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ امبانی نے شفاف توانائی کے اہداف میں اضافہ کیا جس پر ان کی فلیک شپ کمپنی کے حصص میں ایک ہی دن میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایشیا کے امیر ترین شخص موکیش امبانی کی دولت اب 92.6 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ امبانی دولت کے اعتبار سے ارب پتی فرانکوئس بیٹنکورٹ مائرز آف لوریل کے قریب پہنچ گئے ہیں جن کی دولت 92.9 ارب ڈالر ہے۔ اب دونوں کے درمیان کم فرق رہ گیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ دونوں جلد ہی 100 ارب ڈالر کے اثاثے رکھنے والے عالمی کھرب پتی کلب میں شامل ہوجائیں گے۔امبانی کی جست ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص میں اضافے کی وجہ سے ہوئی جب انہوں نے کہا کہ کمپنی جارحانہ طور پرسستی گرین ہائیڈروجن کی پیداوار جاری رکھے گی۔امبانی کی سلطنت کا ٹیلی کمیونیکیشن یونٹ اپنے کاروبار میں دھوم مچانے کے لیے بدنام ہے۔ ان کی کمپنی ہندوستانی مارکیٹ میں ایک اہم کھلاڑی بن گئی ہے اس نے فیس بک سمیت سرمایہ کاروں کے تعاون سے اپنے ڈیجیٹل آپریشنز پر پچیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔اس سال امبانی نے کلین انرجی میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ایک غیر معمولی منصوبے کا افتتاح کیا تھا جو ہندوستان کی سب سے اہم کمپنی کے لیے ایک نیا مرکز ہے۔یہ پروگرام وزیر اعظم نریندر مودی کے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور دنیا کے تیسرے بڑے تیل کے صارفین کی درآمدات کو کم کرنے کے عزائم کے مطابق ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…