اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد پولیس نے لڑکی کو ورغلا کر وٹس ایپ کے ذریعے نکاح کرنے والا ملزم کوگرفتار کرلیا ۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم ارشد محمودکے خلاف تھانہ کورال میں 365 بی کے تحت مقدمہ درج ہے۔ملزم نے لڑکی کے ساتھ وٹس ایپ کے ذریعے نکاح کیا تھا،ملزم لڑکی کو ورغلا کر ساتھ لے گیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی