بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

افغانستان میں امدادی کام میں تعاون پر اقوام متحدہ کا پاکستان سے اظہار تشکر

datetime 5  ستمبر‬‮  2021 |

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افغانستان میں جاری امدادی کارروائیوں میں تعاون پر پاکستان سمیت دیگر ممالک کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز نیویارک میں بریفنگ کے دوران سیکریٹر ی جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ بڑے انسانی بحران کے

شکار افغانستان میں اقوام متحدہ کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان، ڈنمارک، قازقستان، شمالی مقدونیہ، پولینڈ، قطر، متحدہ عرب امارات اور امریکا سمیت رکن ممالک کی مخیرانہ امداد اور تعاون کے لیے بے حد مشکور ہیں کیوںکہ ان ممالک نے وہاں ہماری سہولیات اور انتظامات کو جاری رکھنے میں ہمارے ساتھ تعاون کیا۔ترجمان نے کہا کہ ان ممالک نے اپنے وعدوں کے مطابق سلامتی اور سیکورٹی، آپریشنل ترسیلات اور اقوام متحدہ کی سرگرمیوں کے مجموعی تسلسل میں بہت بڑا حصہ ڈالا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ جنگ زدہ ملک کو غذائی عدم تحفظ اور غذائیت کے بحران کا سامنا ہے۔اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ افغانستان کی ایک تہائی آبادی یعنی تقریبا ایک کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ افغان باشندے شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں اور خدشہ ہے کہ خشک سالی سے ان کی حالت مزید ابتر ہو جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم انسان دوست اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر پانی کی دستیابی، فصلوں کی پیداوار، زرعی مزدوری کے مواقع کے ساتھ ساتھ خوراک کی سستی فراہمی اور بارشیں کم ہونے کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے 55 لاکھ سے زائد لوگوں کو خوراک اور معاش فراہم کیا ہے، جن میں بہت سے لوگ خشک سالی سے متاثرہ علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں لیکن اس سے کہیں زیادہ ضرورت مند ہیں۔ترجمان سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ افغانستان کو 2021 میں انسانی امدادی کے تحت ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد لوگوں کی مدد کے لیے 1.3 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے تاہم اس کے لیے 40 فیصد فنڈز کا بندوبست ہوگیا ہے جبکہ 76 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا انتظام کرنا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ آنے والی انسانی تباہی کو روکنے میں کانفرنس مدد گار ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بین الاقوامی برادری کو ایک ساتھ کھڑے ہونے اور اس کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے۔سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ہم اس بات کی بھی اپیل کرتے ہیں کہ مکمل اور بلا روک ٹوک انسانی ہمدردی تک رسائی حاصل کی جائے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ افغانیوں کو ان کی ضروری خدمات ملتی رہیںْ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…