خوشاب ۔۔۔۔۔خوشاب میں جھاڑیوں سے 4گدھوں کا گوشت جبکہ 8 گدھے ذبح حالت میں ملے ہیں۔گدھوں کا گوشت فروخت کیے جانے کے انکشاف پر شہریوں نے احتجاج اور ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ خوشاب کے علاقے سیم نالہ پنڈی روڈ کی نزدیکی ا بادی کی جھاڑیوں سے 4گدھوں کا گوشت جبکہ 8 گدھے ذبح حالت میں ملے۔ مقامی افراد کی جانب سے اطلاع دیے جانے پر میڈیا ، پولیس ، محکمہ صحت ،محکمہ لائیو اسٹاک اور ٹی ایم اے کے نمائندگان موقع پر پہنچے، ڈسٹرکٹ ا فیسر لائیو اسٹاک ڈاکٹر سمیع اللہ نے بتایا کہ مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ملزمان کا سراغ بھی لگایا جارہا ہے۔ دوسری جانب گوشت مارکیٹ میں گدھوں کا گوشت فروخت کیے جانے کے انکشاف پر شہریوں میں بے چینی پھیل گئی ہے۔ مشتعل افراد نے احتجاجی مظاہرہ اور ملزمان کو فوری گرفتار کرکے سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
خوشاب میں گدھوں کا گوشت فروخت کیے جانے کے انکشاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
بقایاجات ادا نہ کرنے اورگالیاں دینے پرورکر نے طیش میں آکر فیکٹری کو آگ لگادی‘ 24 کروڑ کا نقصان
-
معروف ریسلر ، ریسلنگ کے دوران چل بسے
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
آئی جی اسلام آباد کا بڑا فیصلہ، کنٹینرز فوری مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایت
-
پنجاب میں طلبا کی ای بائیکس کی تصدیق کا نیا طریقہ کار مقرر
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
26 اور 27 ستمبر کو موبائل سروس بند، اہم شہروں کے نام سامنے آگئے
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان
-
پیدائش سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے کا نیا طریقہ سامنے آگیا
-
پی ٹی آئی کا اسلام آباد مارچ کا لائحمہ عمل تبدیل کرنے کا فیصلہ، پارٹی میں اختلاف



















































