منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال، افغانستان کی سیاسی قیادت اسلام آباد پہنچ گئی،وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا

datetime 15  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال کے پیش نظر افغا ن سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور قائدین کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے اجلاس پیر کو ہونے کا امکان ہے۔

افغان اولسی جرگہ کے اسپیکر میر رحمان رحمانی بھی وفد میں شامل ہیں۔ خصوصی نمائندہ برائے افغانستان محمد صادق نے افغان سیاسی وفد کا استقبال کیا۔ یہ وفد غیر پشتون سیاسی رہنماوں پرمشتمل ہے۔وفد تین دن تک پاکستانی قیادت سے بات چیت میں مصروف رہیگا۔ فغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد کی تیزی سے بدلتی صورت حال پر مشاورت ہو گی۔افغانستان میں مفاہمتی عمل اور تمام فریقین کے لیے قابل قبول سیاسی حل تلاش کرنے کی کوششیں کی جائیگی۔وفد میں سابق اول نائب صدر محمد یونس قانونی ، استاد محمد کریم، احمد ضیاء مسعود،احمد ولی مسعود، عبداللطیف پیدرام اور خالد نور بھی میں شامل ہیں۔ دریں اثناء ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔اجلاس پیر کو ہونے کا امکان ہے۔اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت شریک ہوگی۔افغانستان کی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…