نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت میں غریب عورت کے اکاو¿نٹ میں بینک نے کھربوں روپے جمع کرادیئے بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر کانپور کی ایک غریب عورت ارمیلا یادو نے اپنے اکاو¿نٹ میں 2 ہزار روپے جمع کرائے تو وہ اس وقت حیران رہ گئی جب اس کے موبائل فون پر بینک کی جانب سے اسے اس کے اکاو¿نٹ میں 9 لاکھ 99 ہزار 990 روپے کی موجودگی کا ایس ایم ایس موصول ہوا۔ بینک کا ایس ایم ایس دیکھ کر ارمیلا چکرا کررہ گئی اور اس نے فوری طور پتر اپنے ضامن سے بات کی جب اس نے بینک حکام سے بات کی تو ان کا جواب بھی بڑا انوکھا تھا، بینک حکام کا کہنا تھا کہ ارمیلا کے اکاو¿نٹ میں رقم ناکافی تھی اس لئے بینک نے اس کے اکاو¿نٹ میں فرضی رقم جمع کرائی ہے تاکہ اس کا کھاتہ بند نہ ہو۔ اس طرح بینک نے اس کے اکاو¿نٹ میں 957 کھرب 11 ارب 69 کروڑ 86لاکھ 47 ہزار 130 روپے 14 پیسے ڈالے ۔ غریب ارمیلا کا کہنا ہے کہ وہ کسی عدالتی بکھیڑوں میں نہیں پڑنا چاہتی وہ صرف اتنا چاہتی ہے کہ اس کے اکاو¿نٹ میں اتنی ہی رقم واپس آجائے جتنی اس نے جمع کرائی ہے.