بیجنگ (این این آئی)چین نے خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہستان کے علاقے داسو میں چینی انجینئرز اور اہلکاروں پرحملے سے متعلق پاکستان کی تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے مختصر وقت میں بڑی پیش رفت دکھائی ہے،چین پاکستانی اقدامات کو سراہتاہے۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق چینی منصوبوں کی حفاظت کے لیے مل کر سیکورٹی پلان بہتربنائیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ داسو میں چینی انجینئرز کی گاڑی پر حملہ بھارت اور افغانستان کا گٹھ جوڑ ہے،حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی اور اس سازش میں بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغانی ایجنسی این ڈی ایس شامل تھی۔ حملے میں ملوث پورے نیٹ ورک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔