اسلام آباد(نیوزڈیسک )چین میں فوجی سازوسامان کی نمائش کی ہوئی،جس میں پیش کئے گئے چند انوکھے روبوٹس نے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی۔ چین میں اب ذہین فوجی روبوٹس عوام کی مدد کے لئے بھی استعمال کئے جائیں گے۔ دارالحکومت بیجنگ میں پہلی بارملٹری اور سویلین شعبے میں استعمال ہونے والے سازو سامان کی نمائش ہوئی ،جس میں مختلف طرز کے روبوٹس متعارف کرائے گئے،نمائش میں دیوار پر چڑھنے والا ربوٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا،یہ روبوٹ کسی بھی عمارت کی خامی سے بروقت آگاہ کرسکے گا۔ نمائش میں کتے سے ملتا جلتا ایک روبوٹ بھی متعارف کرایا گیا۔چائنا ڈاگ نام کا یہ روبوٹ سرد ترین مقامات پر گشت کرکے خفیہ معلومات اکٹھی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔نمائش میں قدرتی آفات کے دوران امدادی سرگرمیوں میں مددگارایک آ ہنی ہاتھ والا روبوٹ بھی پیش کیا گیاجو عوامی مقامات پرپائے گئے کسی بھی تخریبی مواد کو ناکارہ بنانے کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے۔