اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

مراد علی شاہ کپتان سے سیکھو وزیراعلیٰ سندھ” حکومت چلانا وزیراعظم سے سیکھیں”ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

datetime 3  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت کی جانب سے بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کو روکنے کے لیے لاک ڈائون کا اعلان کیا گیا تو سوشل میڈیا صارفین نے ٹوئٹر پر پرزور مہم چلائی کہ انہیں حکومت چلانے کا طریقہ سیکھنے کی ضرورت ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ٹرینڈ چلایا #KAPTANSYSEKHOMURAD

جس کا مطلب ہے کہ صارفین چاہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ سندھ حکومتی معاملات وزیراعظم سے سیکھیں۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے آفیشل سوشل میڈیا اکائونٹ سے بل گیٹس کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ پاکستانی حکومت کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ پاکستانی حکومت اس وبا سے بہت اچھے طریقے سے لڑی۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں کہا گیا کہ مراد علی شاہ کو اسے سننا اور سمجھنا چاہیے کہ کس طرح این سی او سی اور وزیراعظم کی پالیسیوں کی بدولت پاکستان اس وبا سے چھٹکارا پانے میں کامیاب ہوا ۔جمعہ کے روز سندھ کی صوبائی حکومت نے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث 8 اگست تک لاک ڈائون کا اعلان کیا ہے جس میں خصوصی طور پر کراچی کو شامل کیا گیا ہے، بادی النظر میں شہری صوبائی حکومت کے اس فیصلے سے ناخوش ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے پہلے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے نتیجے کے طور پر صوبے کو دوبارہ لاک

ڈائون کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی بیٹی عائشہ نے ویڈیو بیان میں کہا کہ حکومت سندھ نے مناسب اقدامات نہیں اٹھائے ،سندھ کیلئے 5 بلین روپے کا کورونا کے نام پر بجٹ رکھا گیا مگر کام کچھ نہیں ہوا۔فیصل شہزاد گوندل نے کہا کہ 40 سال سے سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے مگر پھر بھی کہہ

رہے ہیں کہ خراب حالات کا ذمہ دار عمران خان ہے۔فضل عباس نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنی مس مینجمنٹ سے پورے سندھ کا نظام تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ کچھ بھی اچھا نہیں کیا نہ یہاں پر کوئی سفری سہولت ہے اور نہ کچھ اور۔ کپتان سے سیکھو مراد،فخر عباس نے کہا کہ کراچی میں اتنی بڑی تعداد میں کورونا پھیلنے کی ذمہ دار خود سندھ حکومت ہی ہے۔

ماہی نے کہا کہ عید کے بعد کچرا کنڈیوں کی حالت خراب ہے شہروں میں بھی کچرے کے ڈھیر ہیں اور جگہ جگہ کوڑے سے تعفن پھیل رہا ہے۔زینب راجہ نے کہا کہ وفاق اور اس کی تمام اکائیوں کو چاہیے کہ وہ وزیراعظم کی بات سنیں۔ مگر مراد علی شاہ کی ضد اور ہٹ دھرمی کے باعث سندھ کورونا کی بیماری میں دبتا چلا جا رہا ہے۔چودھری تنویر نے کہا کہ سندھ کے لوگ صاف پانی پینے سے قاصر ہیں کیا اس کے لیے بھی عمران خان ہی ذمہ دار ہیں؟ کپتان سے سیکھو مراد۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…