تیز ہوائوںاور گرج چمک کیساتھ مزید بارشیں  محکمہ موسمیات نے تازہ پیش گوئی کر دی

2  اگست‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم کشمیر،اسلام آباد،بالائی /وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ہے

۔منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم کشمیر،خطہ ٔ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم خیبر پختونخوا، بالائی و وسطی پنجاب ، کشمیراور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: خیبر پختونخوا: مالم جبہ 78 ، کاکول 29 ، سیدو شریف21،تخت بائی 20، ڈیرہ اسماعیل خان (ائیر پورٹ 15، سٹی 09)، پاراچنار 12، دیر (زیریں 08، بالائی 07)، چراٹ ، پٹن 05، پنجاب:اسلام آباد (ائیر پورٹ 46، گولڑہ13، سیدپور 12،زیرو پوائنٹ 05، بوکرہ 01)، نور پور تھل 42، اٹک 31، لاہور(لکشمی چوک 27،سٹی 16،جیل روڈ 15،شاہی قلعہ 13،گلبرگ 11،مغل پورہ، فرخ آباد 04، اپر مال 03، اقبال ٹاؤن، سمن آباد 02)، سیالکوٹ (ائیر پورٹ22)، ٹوبہ ٹیک سنگھ 13، راولپنڈی (چکلالہ 06)،مری ، جھنگ 05، جوہر آباد،گوجرانوالہ 02 ،فیصل آباد 01، کشمیر: راولاکوٹ 13،گڑھی دوپٹہ 10،مظفر آباد(ائیر پورٹ04، سٹی 01) ،گلگت بلتستان: بونجی11، بگروٹ08، گلگت، گوپس 07، چلاس04، بابوسر03اور استور میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبندین،نوکنڈی، روہڑی ،دادو، شہید بینظیر آباد 42، تربت،سکھر، موہنجوداڑو،لاڑکانہ ،جیکب آباد، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں 41ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…