جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

پٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچے جانے کا امکان

datetime 30  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی)یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا امکان ہے ،اوگرا کی حتمی سفارشات پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہوگئی ،پٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 71پیسے فی لٹر کا اضافہ تجویز اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر کا اضافے کی سفارش کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 24 پیسے اضافے

اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 27 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز پیش کی گئی ،حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد ہفتہ کو کیا جائے گا،نئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفیکشن وزارت خزانہ جاری کرے گی نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم سے 15 اگست تک کیلئے ہوگا۔ ڈاکٹر سلمان شاہ جو کہ معروف معاشی ماہر ہیں کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتیں عالمی منڈی میں بڑھ رہی ہیں اسی وجہ سے حکومت کو قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑ رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ میرے حساب سے ابھی فی لٹر بیس روپے مزید اضافہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب ادارہ شماریات نے قیمتوں کے حساس اعشاریہ سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی،گزشتہ ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.03 فیصد اضافہ ہوا ۔ادارہ شماریات رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیاد پر مہنگائی 12.20 فیصد پر ریکارڈ کی گئی ،گزشتہ ہفتہ میں ایل پی جی کی قیمت میں 9.58 فیصد، ٹماٹر 6.64 فیصد، انڈے 3.52 فیصد مہنگے ہو گئے ،پٹرول 4.73 فیصد ،بناسپتی گھی 2.52 فیصد، پیاز کی قیمت میں 2.34 فیصد بڑھ گئی ،ڈیزل 2.30 فیصد، بناسپتی گھی 1.81 فیصد، چینی 1.49 فیصد،اورکوکنگ آئل کی قیمت میں 1.23 فیصد اضافہ ہوا ،گزشتہ ہفتہ روزمرہ استعمال کی 23 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ 6 کی قیمتوں میں کمی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا، چکن کی قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 18.35 فیصد، کیلا کی قیمت میں 1.32 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، دال مونگ 1.32 فیصد، آلو 1.23 فیصد، دال ماش 0.58 فیصد اوردال چنا کی قیمت میں 0.06 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…