اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

اس سال بھی لوگ زیارتوں پرنہیں جاسکیں گے، مراد علی شاہ

datetime 30  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اگلے چند مہینے اہم ہیں جس میں محرم الحرام اور پھر ربیع الاول آئے گا، اس سال بھی لوگ زیارتوں پرنہیں جاسکیں گے۔مراد علی شاہ نے مختلف مکتبہ فکر کے علما کرام سے سے ملاقات کی، ملاقات میں مذہبی ہم آہنگی، محرم الحرام کاضابطہ اخلاق اور دیگرامور پر بات چیت ہوئی،

اجلاس میں وزیر بلدیات ناصر شاہ، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، علما کرام شریک ہوئے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اگلے چند مہینے اہم ہیں جس میں محرم الحرام اور پھر ربیع الاول آئیگا،حکومت ہر طرح سے سیکیورٹی اور دیگر سہولیات فراہم کریگی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی کورونا کی لہرخطرناک ہے، کراچی کورونا سے شدید متاثرہے، کچھ سخت اقدامات کرنے جارہے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ افغانستان کے حالات کی وجہ سے بھی مزید سخت اقدامات کرنے پڑیں گے، جوبات طے ہوجائے اس پرمن وعن عمل کرنا سب پرلازمی ہوگا،جو روٹس تعین کیے گئے ہیں ان تک محدود رہنا ہوگا، اس سال بھی لوگ زیارتوں پرنہیں جاسکیں گے،اس کااثریہاں نہیں ہوناچاہیے۔اس موقع پر سیدناصرشاہ نے کہا کہ پہلے بھی علما کرام سے اجلاس کرچکے ہیں، علما کرام کوسیکیورٹی کے حوالے سے آگاہ کیاگیا، علما کرام کی سیکیورٹی کیلیے بھی حکومت اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ امن کمیٹی بنائی ہے اس کے مطابق تمام مسائل بات چیت سے حل ہوں گے، علما کرام نے وزیراعلی سندھ کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔علما کرام نے کہا کہ محرم الحرام میں حکومت کے بنائے ہوئے ضابطہ اخلاق پرعمل ہوگا، کورونا ایس او پیز پر بھی عمل درآمد کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…