اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نورمقدم کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، نورمقدم کو مارنے کے بعد ظاہر جعفر نے سب سے پہلے اپنے والد کو فون کیا اور پھر دوستوں کو فون کیا اور انہیں مختلف بہانوں سے گھر بلانے کی کوشش کرتا رہا۔ واردات کے بعد سب سے پہلی کال اس نے اپنے والد کو کی اس وقت 7 بج کر 29 منٹ ہوئے تھے، یہ کال چھیالیس سیکنڈ پر محیط تھی، ظاہر کے والد نے اپنے دوست کو کال کی اور کہا کہ آپ پلیز گھر جائیں ظاہر نے کچھ گڑبڑ کر دی ہے۔ اس کے بعد ظاہر نے اپنے کئی دوستوں کو کال کیں، آخری کال ایک خاتون دوست کو ملائی اور اسے بھی گھر آنے کی دعوت دی۔