جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

یورینیم کو 90 فیصد تک افزودہ کر سکتے ہیں، ایران کا دعویٰ

datetime 16  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ یورینیم کو 90 فیصد تک خالص افزودہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو نیوکلیئر ہتھیار کی بنیاد کے لیے ضروری ہے۔عرب نیوز کے مطابق صدر حسن روحانی نے بدھ کو کابینہ کے ایک اجلاس میں کہا کہ ایران کی اٹامک انرجی آرگنائزیشن 20 فیصد اور 60 فیصد تک یورینیم کی افزودگی کرسکتی ہے

اور اگرہمارے ری ایکٹرز کو اس کی ضرورت ہو تو یہ یورینیم کو 90 فیصد تک خالص افزودہ بنا سکتے ہیں۔سبکدوش ہونے والے صدر جو اگلے ماہ اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے، نے سنہ 2015 کے جوہری معاہدے کی ابھی تک دوبارہ بحالی میں مذاکرات کی ناکامی پر برسراقتدار سخت گیر مذہبی عناصر پر الزام عائد کیا۔حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ’انہوں نے اس حکومت سے معاہدے تک پہنچنے کا موقع چھین لیا۔ ہمیں اس موقع سے محروم ہونے پر سخت افسوس ہے۔’ہمیں بہت افسوس ہے کہ تقریباً چھ ماہ کا موقع ضائع ہو گیا ہے۔جوہری معاہدہ سنہ 2018 میں اس وقت ختم ہو گیا تھا جب امریکہ اس سے نکل گیا تھا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کر دی تھیں جس نے اس کی معیشت کو مفلوج کر دیا ہے۔تہران نے اس کے جواب میں معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یورینیم افزودگی میں اضافہ کیا جو وہ صرف 3.67 فیصد تک بڑھا سکتا ہے۔معاہدے کی دوبارہ بحالی کے لیے تہران اور واشنگٹن کے مابین بالواسطہ مذاکرات ویانا میں ہو رہے ہیں، جہاں مذاکرات کا چھٹا دور 20 جون کو ملتوی ہو گیا تھا۔ابھی تک کسی بحالی کا شیڈول طے نہیں ہوا ہے اور ایرانی اور مغربی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ نمایاں اختلافات کو حل کرنا باقی ہے۔ایرانی حکام کے مطابق آنے والے صدر ابراہیم رئیس نے بات چیت میں ’ایک سخت موقف‘ اپنانے کا منصوبہ بنایا ہے اور مذاکرات کا اگلا دور ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے اوائل سے قبل شروع نہیں ہو سکتا ہے۔ایک عہدیدار کے مطابق ابراہیم رئیسی نے واشنگٹن سے ’کم لچک دکھانے اور زیادہ مراعات حاصل کرنے کا‘ منصوبہ بنایا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…