ہفتہ‬‮ ، 08 جون‬‮ 2024 

بچت سکیموں سے حاصل منافع پر بھی بھاری ٹیکس عائد

datetime 4  جولائی  2021

کراچی(این این آئی)حکومت نے قومی بچت اسکیموں سے حاصل منافع پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ نے قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کے رجحان کو روکنے اور کالے دھن کو سفید کرنے کا راستہ بند کرنے کیلئے قومی بچت اسکیموں سے حاصل منافع

پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا ہے ،قابل ٹیکس منافع کی حد بھی پانچ لاکھ روپے سے کم کرکے ایک لاکھ روپے مقرر کردی گئی ہے۔نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ ہر نان فائلر کے لیے 15 فیصد جبکہ فائلرز کے لیے 30 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا گیا۔ قومی بچت میں سرمایہ کاری کرنے والے نان فائلرز کو اب ایک لاکھ روپے سالانہ منافع پر 30 ہزار روپے جبکہ فائلرز کو 15 ہزار روپے کا ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔گزشتہ مالی سال تک قومی بچت اسکیموں کے منافع پر نان فائلر کے لیے 20 فیصد اور فائلرز کے لیے 10 فیصد ٹیکس عائد تھا جبکہ منافع کی حد بھی پانچ لاکھ روپے اور اس سے زائد تھی۔عوامی حلقوں نے اس اقدام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی بچت اسکیموں میں زیادہ تر ریٹائرڈ اور بزرگ افراد اور بیواؤں کا سرمایہ محفوظ ہونے کی وجہ سے انویسٹ کیا جاتا ہے، اب ٹیکس عائد کیے جانے سے بزرگ شہریوں کو محدود منافع کی شرح کے باوجود ٹیکس ادا کرنا پڑے گا ،بعض سرٹیفکیٹ پر ٹیکس کی شرح منافع سے بھی زائد ہوگی اس طرح سرمایہ کاری کرنے والوں کو الٹا اپنی اصل رقوم میں کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…