جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان جولائی میں پاکستان کا دورہ کریں گے

datetime 3  جولائی  2021 |

اسلام آباد، ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی گئی ہے وہ رواں ماہ جولائی میں پاکستان کا دورہ کریں گے، اپنے دورہ کے دوران وہ وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، ان کے ساتھ سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی وفد بھی ہمراہ ہو گا۔

یہ دو روزہ دورہ چھبیس جولائی کو متوقع ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب نے ریاض معاہدے کے دونوں فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ سمجھوتے میں طے پائے گئے امور کے حوالے سے فوری مثبت جواب دیں۔ مملکت نے یمنی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ ریاض معاہدے پر عمل درآمد مکمل کرنے کا معاملہ زیر بحث لائیں۔سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریاض سمجھوتے پر دستخط کے بعد سے سعودی عرب کی حکومت یمن میں امن و استکام کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔فریقین کے بیچ متعدد امور پر اتفاق رائے اور مفاہمت سامنے آئی۔ ان میں سیاسی، عسکری، سیکورٹی، اقتصادی، سماجی اور میڈیا سے متعلق جارحیت کی تمام صورتیں روک دینا شامل ہے۔سعودی عرب نے ریاض معاہدے کے فریقوں پر زور دیا کہ وہ اختلافات کو ختم کریں اور طے پائے گئے میکانزم پر عمل کریں۔ اسی طرح مفاد عامہ میں سمجھوتے کی بقیہ شقوں پر عمل درآمد مکمل کریں۔سعودی عرب نے باور کرایا کہ وہ اس یمنی حکومت کو سپورٹ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا جس میں جنوبی عبوری کونسل شریک ہو۔واضح رہے کہ سعودی عرب کے جزیرہ مارکا کا شمار مملکت کے ان جزائر میں ہوتا ہے جو دلفریب اور جاذب نظر قدرتی حسن کی دولت سے مالا مال ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ جزیرہ ایک طرف گہرے نیل گوں پانیوں

اور ان میں موجود مرجانی چٹانوں کی وجہ سے سیاحوں کے لیے کشش رکھتا ہے اور دوسری طرف اس کا ریتلا سفید ساحل بھی کم دلکش نہیں۔ یہ جزیرہ ماہی گیروں، تیراکوں اور غوطہ خوری کے شوقین افراد کے لیے جنت سے کم نہیں۔ یوں جزیرہ مارکا مرجانی چٹانوں اور دلکش ساحل کا حسین امتزاج ہے۔سیاحوں کی توجہ کا مرکز جزیرہ مارکا عسیر کے ساحل پر واقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…