جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

مجھے دھمکی نہ دیں گولی چلائیں، جے یو آئی رہنما راشد سومرو کی رینجرز سے تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل

datetime 3  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جامشورو، کراچی (مانیٹرنگ +این این آئی) جے یو آئی کے رہنما راشد سومرو رینجرز پر برہم، دھرنا دے کر بیٹھ گئے، رینجرز کی طرف سے گارڈ کا اسلحہ لائسنس چیک کرنے اور گاڑی کی نمبر پلیٹ کی فوٹو لینے پر راشد سومرو خفا ہو گئے، دھرنا دے کر بیٹھنے کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہے، جس میں رینجرز کے ساتھ وہ الجھ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ

میں تقریر نہیں کر رہا ہوں اگر آپ کا یہ لب و لہجہ ہے تو آپ مجھ سے بات نہ کریں، میں آپ سے بات کر رہا ہوں آپ تقریر کہہ رہے ہیں، آپ جا سکتے ہیں، اس موقع پر رینجرز کی طرف سے کہا گیا کہ آپ کے ساتھ کچھ اور ہی کرنا پڑے گا جس پر راشد سومرو نے کہا کہ میں یہی کہہ رہا ہوں نہ گولی چلاؤ، دھمکیاں مت دو گولی چلاؤ جو کرنا ہے کر لو۔ آپ ملک کے مالک ہیں ہم آپ کے غلام ہیں، آپ مارے گولی، جس پر رینجرز کی جانب سے کہا گیا کہ ہم ملک کے غلام ہیں۔ غرض راشد سومرو کے دھرنے کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گئی اور بالاخر رینجرز والے راشد سومرو کو منانے میں کامیاب ہو گئے اور انہوں نے دھرنا ختم کر دیا۔ دوسری جانب جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں مہتمم جامعہ بنوریہ مفتی نعمان نعیم کی سربراہی میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدرمولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کے انتقال پر تعزیتی اجلاس منعقد کیاگیا،اجلاس میں نائب مہتمم جامعہ مولانا فرحان نعیم،ناظم تعلیمات وشیخ الحدیث مولاناعبدالحمید خان غوری،مولانا عزیز الرحمن ہزاروی،مولانا مولا بخش، مولانا عبداللہ ہزاروی،مولانارشید احمد سواتی، مولانا عزیز الرحمن عظیمی، مولانا فتاب الحق، مفتی سیف اللہ جمیل، مولانا غلام رسول،مولانا سیف اللہ ربانی، ڈاکٹر محمد سرودہ اورمولانا حماد اللہ شاہ سمیت جامعہ کی انتظامیہ اساتذہ نے مولانا عبدالرزاق اسکندر کی علمی، سماجی اور دینی خدمات کااعتراف اورخراج عقیدت پیش کیا،

جبکہ لواحقین متعلقین اور جامع العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹان کی انتظامیہ، طلباء،اساتذہ اورڈاکٹرصاحب کے شاگردوں سے تعزیت وہمدردی کا اظہار کیاگیا۔اس موقع پر مہتمم جامعہ مفتی نعمان نعیم نے کہاکہ حضرت ڈاکٹر صاحب کے انتقال پر ہر شخص رنجیدہ اور اشکبارہے،حضرت کے انتقال سے عالم اسلام عظیم شخصیت سے

محروم ہوگیا،تقوی و خلوص للہیت کے ساتھ انہوں نے ملک وملت کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں ہیں،وہ بہترین محدث، مبلغ، استاداور کئی کتب کے مصنف تھے۔ انہوں نے کہاکہ آج دنیا کے ہر کونے میں ان کے شاگرد دین کی تبلیغ میں مصروف عمل ہیں جو ان کے لیے صدقہ جاریہ ہیں اجلاس کے آخر میں مرحوم کی مغفرت لواحقین متعلقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کرائی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…