جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

جان کیری نے پاک فوج کو یکجا رکھنے والی قوت قرار دیدیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2014 |

واشنگٹن ۔۔۔۔امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے پاکستانی فوج کے سربراہ راحیل شریف سے واشنگٹن میں ملاقات کے دوران پاکستانی فوج کو ’بائنڈنگ فورس‘ یعنی یکجا رکھنے والی قوت قرار دیا ہے۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ اتوار کی شب ہونے والی ملاقات میں جنرل راحیل نے خطے کے سیکورٹی مسائل پر پاکستانی نقطہ نظر بیان کیا۔عاصم باجوہ کے مطابق جنرل راحیل شریف نے جان کیری کو خطے کی صورتِ حال پر پاکستانی موقف سے آگاہ کیا۔آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں بہتری کو سراہتے ہوئے اسے علاقائی سلامتی کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ جان کیری نے پاکستان کو دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری لانے کی یقین دہانی کرائی۔آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور اس کی قربانیوں کو تسلیم کیا۔جنرل راحیل شریف نے 19 نومبر کو واشنگٹن میں امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی تھی
دوسری جانب امریکی وزارتِ خارجہ اور امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے نے اس ملاقات کی تفصیلات پر تاحال خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔واشنگٹن سے نامہ نگار برجیش اپادھیائے کا کہنا ہے کہ امریکی وزارتِ خارجہ نے اس ملاقات کی تصدیق کی ہے تاہم انھوں نے اس کے علاوہ کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہے۔
امریکی وزارتِ خارجہ کے مطابق ان کا اس بارے میں آج رات تک کوئی بیان جاری کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔نامہ نگار کے مطابق واشنگٹن میں موجود پاکستانی سفارت خانے نے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہاں سے بھی کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا یہ امریکہ کا پہلا سرکاری دورہ تھا جس میں انھوں نے اعلیٰ عسکری اور سیاسی حکام سے ملاقاتیں کیں۔جنرل راحیل شریف نے بدھ 19 نومبر کو واشنگٹن میں امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے ارکان سے بھی ملاقات کی تھی۔پاکستانی فوج کے سربراہ نے کمیٹی کو بتایا تھا کہ پاکستانی فوج فاٹا میں اس بات کو یقینی بنائے گی کہ وہاں سے فرار ہونے والے دہشت گرد واپس نہ آ سکیں اور نہ ہی پاکستانی سرزمین پر اپنے آپریشنل اڈے قائم کر سکیں۔آئی ایس پی آر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سینیٹ کی امورِ خارجہ کی کمیٹی کے ارکان نے بھی جنرل راحیل سے ملاقات کے بعد شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے نتائج کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی نے تسلیم کیا تھا کہ پاکستانی افواج کے کامیاب آپریشن کی وجہ سے شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…