اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

سانحہ ساہیوال معصوم شہریوں کے قاتلوں سے کوئی پوچھنے والا نہیں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ شدید برہمٗ بڑا حکم جاری

datetime 30  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت سے سانحہ ساہیوال رپورٹ اور ایڈیشنل پراسیکوٹر جنرل عابد مجید مرزا سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے قتل کے ملزم پولیس اہلکار حافظ محمد عثمان کی ضمانت

کے کیس میں جواب مانگ لیا ۔ بدھ کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سے عدالت نے استفسار کیاکہ سانحہ ساہیوال کا کیا بنا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ین کہاکہ ساہیوال میں معصوم بچوں کو مار دیا گیا،صرف ایک فون کال پر بے گناہ لوگوں کو مار دیا گیا،سمجھ نہیں آتا پنجاب حکومت اور پولیس کیا کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ معصوم شہریوں کے قاتلوں سے کوئی پوچھنے والا نہیں،بتائیں سانحہ ساہیوال میں پنجاب حکومت نے کیا کیا۔ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عابد مجید مرزا نے کہاکہ میرے خیال میں کیس ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ سانحہ ساہیوال سے متعلق معلومات لیکر جواب جمع کرائیں،عدالت نے قتل کے ملزم پولیس اہلکار حافظ محمد عثمان کی ضمانت منظور کر لی ، پولیس اہلکار حافظ عثمان پر ایک شہری کو گولی مارنے کا الزام تھا ۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…