پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی اداکار کوبالی ووڈ میں سال کے سب سے پرکشش مرد کا ایوارڈ

datetime 22  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے والے پاکستانی چارمنگ اداکار فواد خان نے بالی ووڈ میں سال کے سب سے زیادہ پرکشش مرد کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا کے مشہور فیشن میگزین ووگ کی جانب سے چھٹے ووگ بیوٹی ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں کرکٹر ویرات کوہلی، بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور فواد خان سمیت شوبز کی اہم شخصیات نے شرکت کی جبکہ اس دلفریب تقریب میں پاکستان کے چارمنگ ہیرو فواد خان نے بھارت کے تمام اداکاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سال کے سب سے زیادہ پر کشش مرد کا ایوارڈ جیت لیا۔بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے سال کی خوبصورت و پرکشش خاتون کا ایوارڈ اپنے نام کیا جب کہ بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے سدابہار خوبصورتی اور نئی اداکارہ آتھیا شیٹھی کو نئے خوبصورت چہرے کا ایوارڈ دیا گیا۔دوسری جانب تقریب میں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے پہلی بار ریمپ پر ایک ساتھ واک کی جسے شائقین نے بے حدسراہا۔واضح رہے کہ پاکستان اداکار فواد خان نے 2014 میں فلم خوبصورت سے بالی ووڈ میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور وہ اب تک کئی ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…