ٹوکیو(نیوزڈیسک) سیلفی کے شوقین خواتین اور حضرات بخوبی جانتے ہیں کہ اس میں روشنی اور درست زاویئے کا کتنا اہم کردار ہوتا ہے اور اب ایک جاپانی فوٹوگرافر نے اچھی سیلفی کے لئے ایک لائٹ رنگ بنایا ہے جو فون کے کیمرہ سے باآسانی جڑ سکتا ہے۔اس آلے کا نام ’کائرہ‘ ہے جوکسی بھی اسمارٹ فون کے کیمرے سے کلپ کے ذریعے جڑ جاتا ہے اور اسے کچھ اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ کسی شخص پر پڑنے والے سائے کو کم کرکے تصویر کو بہتر بناتا ہے۔ یہ سیلفی لینے والے کی آنکھوں میں روشنی کا اضافہ کرتا ہے اور جلد کو خوبصورت دکھاتا ہے جس سے تصویر بہت پرکشش ہوجاتی ہے۔ اب تک اس کے موجد نے لائٹ رنگ کی قیمت نہیں بتائی اور نہ ہی یہ بتایا ہے کہ یہ اہم شے وہ کب تک مارکیٹ میں فروخت کریں گے۔ وہ اسے کراؤڈ فنڈنگ کے ذریعے کامیاب بنانا چاہتے ہیں اور اس کے لیے آن لائن مہم شروع کردی ہے۔کلپ کے ذریعے کیمرے سے جڑنے والے اس رنگ میں دو پنسل سیل لگتے ہیں۔ تاہم اس سے ملتا جلتا ایک کیس مارکیٹ میں دستیاب ہے جس کی قیمت 400 روپے ہے جس میں نصب ایل ای ڈی لائٹ چہرے پر اضافی روشنی ڈالتی ہے اور سیلفی کو روشن بناتی ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں