ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

حمزہ شہباز کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا

datetime 16  جون‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے العریبیہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو طلب کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے حمزہ شہباز شریف کو 24 جون کو طلب کیا ہے،ان پر 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔نوٹس میں کہا گیا کہ متعدد بار آپ سے

منی لانڈرنگ کے حوالے سے جواب مانگا گیا مگر آپ نے اپنے چھوٹے بھائی سلمان شہباز پر ذمہ داری ڈال دی۔ایف آئی اے کے پاس پچیس ارب روپے کے ناقابل تردید ثبوت ہیں۔ رمضان شوگر مل، العریبیہ شوگر مل کے ملازمین کے اکاونٹ سے پیسے ٹرانسفر کئے گئے تھے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کے اکاؤنٹس 2008ء سے 2018ء تک آپریٹ ہوئے جب آپ کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تھے۔یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے 24 فروری کو حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انھیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔دوسری جانب احتساب عدالت میںتوشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی جائیداد ضبطگی اور نیلامی کیس میں مریم نواز اور جائیداد کے دیگر دعویداروں کے اعتراضات پر سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی گئی ۔ بدھ کو قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے کہاکہ عدالت اسی نوعیت کی تین درخواستوں پر فیصلہ سنا چکی ہے، ہمارے دلائل وہی ہیں اور عدالت اس پر اپنا ذہن واضح کر چکی ہے۔انہوںنے کہاکہ احتساب عدالت کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، ہائیکورٹ سے کیسز کا فیصلہ آنے تک سماعت آگے نہ بڑھائی جائے۔احتساب عدالت نے درخواست گزاروں کے وکیل قاضی مصباح کی استدعا منظور کر لی،احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے کیسز پر سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کی جائیداد ضبطگی اور نیلامی کا حکم دے رکھا ہے،مریم نواز سمیت 9 درخواست گزاروں نے اعتراضات دائر کیے تھے،عدالت تین درخواست گزاروں کی درخواستیں مسترد کر چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…