جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت :سائنسدانوں کا کم کو لیسٹرول والا گھی تیار کرنے کا دعویٰ

datetime 22  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) ہندوستان کے سائنسدانوں نے کم چکنائی کا گھی تیار کرلیا ہے جس میں 85 فیصد کم کولیسٹرول ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔تحقیق کے مطابق ہندوستان کے تین چوتھائی شہریوں کو بڑھتے ہوئے کولیسٹرول اور ٹرائگلسرائڈس کا سامنا ہے۔اس حوالے سے ڈیری سائنسدانوں نے ذائقے پر اثر انداز ہوئے بغیر ایسا گھی تیار کرنے کی کوششوں کی ہے جو کہ ان مسائل کا متبادل ہوسکے۔مکھن کی ایک قسم گھی ہندوستان میں کھانوں، ثقافتی ادویات اور مذہبی تہواروں میں بے پناہ استعمال کیا جاتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعرات کے روز ہندوستان کے قومی ڈیری ریسرچ انسٹیٹیوٹ (این ڈی آر آئی) کے ڈائریکٹر آر کے ملک کا کہنا تھا کہ کیمکلز کی مدد سے گھی میں سے 85 فیصد کولیسٹرول نکال دیا گیا ہے۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ گھی کا رنگ اور ذائقہ تبدیل نہیں ہوا صرف کولیسٹرول لیول کو کم کیا گیا ہے۔ملک کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ادارہ مذکورہ ٹیکنالوجی کو دلچسپی رکھنے والے کاروباری اداروں کو فروخت کرنے کا خواہاں ہے۔ملک کا کہنا ہے کہ یہ گھی اپنی فٹنس کا خیال رکھنے والے صارفین کے لیے صحت مند آپشن فراہم کرتا ہے۔گذشتہ روز این ڈی آر آئی نے مشرقی ہندوستان کی ریاست بہار کی ایک ڈیری کمپنی سے کم کولیسٹرول گھی کے حوالے سے معاہدہ کیا ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…