اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی ایک سال میں دو ارب 34کروڑ اسی لاکھ لیٹر سافٹ ڈرنک پی گئے، اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران پاکستانی 39ارب 47کروڑ 30لاکھ سگریٹ پھوک دیئے۔رپورٹ کے مطابق ایک سال میں پاکستانیوں نے 71 کروڑ 66 لاکھ گرا م بوٹ پالش استعمال کی۔رپورٹ کے مطابق ایک
سال میں 53 ہزار سائیکل فروخت ہوئیں۔پاکستان میں اساتذہ کی تعداد 17لاکھ99 ھزار 4 سو ہے۔ اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں پڑھانے والے اساتزہ کی تعداد 58 ھزارہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈگری کالجز میں 40 ھزار دو سو اساتذہ کی تعدادہے،ہائیر سیکنڈری سکولز میں ایک لاکھ 27 ہزار ، ھائی سکولز میں 5لاکھ 82ھزار ، مڈل سکول میں 4لاکھ 66 ہزار اساتزہ ہیں،پرائمری سکولز میں 5لاکھ 6 ھزار اساتزہ پڑھاتے ہیں۔ رواں مالی سال میں بھیڑوں کی تعداد میں معمولی اضافہ ہواہے۔ اقتصادی سروے کے مطابق گزشتہ مالی سال بھیڑیں تین کروڑ بارہ لاکھ تھیں،رواں مالی سال میں بڑھ کر تین کروڑ سولہ لاکھ ہوگئی ہیں۔اقتصادی سروے کے مطابق بکریوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،گزشتہ مالی سال کے دوراں بکریوں کی تعڈاد 7کروڑ 82 لاکھ تھی، رواں مالی سال میں بڑھ کر 8 کروڑ تین لاکھ ہوگئی ،بھینسوں کی تعداد کیں بھی اضافہ ہوا۔ سروے رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران بھینس 4کروڑ 12 لاکھ تھیں،رواں مالی سال کی دوران ان کی تعداد بڑھ کر 4کروڑ 24لاکھ ہوگئی۔پولٹری کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ۔ اقتصادی سروے کے مطابق گزشتہ مالی سال میں ملک میں مرغیوں کی تعداد ایک ارب 44کروڑ تیس لاکھ تھی،جو رواں مالی سال میں بڑھ کر ایک ارب 57کروڑ اسی لاکھ ہوگئی ہے۔