جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

امریکہ ہماری آنکھوں کے سامنے تباہ ہو رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

datetime 6  جون‬‮  2021 |

نارتھ کیرولینا(آن لائن ) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ صدر جوبائیڈن اور ان کی انتظامیہ پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ہماری آ نکھوں کے سامنے تباہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات امریکہ کی بقا کی جنگ کے مترادف ہیں۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق

امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں ایک ہزار سے زائد افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کی بقا کا انحصار ری پبلیکنز کو ہر سطح پر جتوانے پہ منحصر ہے جس کا آغاز آئندہ سال مڈ ٹرم الیکشن سے ہوگا۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی اور آپشن ہی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی آزادی کا دفاع کرنے جا رہے ہیں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ کی امریکی صدارتی انتخابات کے کئی مہینوں کے بعد یہ پہلی تقریر تھی تاہم ان کی تقریر میں پہلے والا جوش و خروش نہیں تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں پسندیدہ اہداف جو بائیڈن کی بارڈر پالیسی، چین اور ڈیموکریٹس پر زبانی حملے کیے جس پر لوگوں نے پرجوش ردعمل کا اظہار کیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق جب ٹرمپ نے کورونا کی وبا پر قابو پانے اور ویکسین بنانے کی بات کی تو لوگ خاموش رہے۔سابق صدر ٹرمپ نے فیس بک کی طرف سے ان کا اکاؤنٹ دو سال تک بند رکھنے کے اعلان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ یہ قطعی نا انصافی ہے کہ میرا اکاؤنٹ دو برس تک بند رہے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر صدارتی الیکشن کو فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹس اور میڈیا کی کرپشن کی اس سے بڑی کوئی مثال نہیں ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ سمھجتے ہیں کہ لوگ نہیں جانتے تو میں بتاؤں کہ لوگ سب جانتے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا تو کہا مگر اس حوالے سے کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…