جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اب ہوگی پیدائش،وفات، نکاح اور طلاق کی کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن

datetime 3  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی )محکمہ بلدیات پنجاب اور نادرا کے درمیان سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم کے اطلاق کیلئے معاہدے پردستخط، معاہدے کامقصد پیدائش،وفات ،نکاح اور طلاق کی کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کو یقینی بنانا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات پنجاب اور

نادرا کے درمیان سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم کے اطلاق کے لئے معاہدے پردستخط کردیئے گئے، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نورالامین مینگل اور ڈائریکٹر جنرل نادر ریجنل ہیڈ آفس لاہور میجر ثقلین عباس نے باضابطہ طور پردستخط کیے۔لوکل گورنمنٹ اور نادرہ کے مابین معاہدے پر دستخط کی تقریب لوکل گورنمنٹ کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوئی، سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کاکہنا تھا کہ معاہدے کامقصد پیدائش،وفات ،نکاح اور طلاق کی کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کو یقینی بنانا ہے۔یونین کونسلز کے عملے کو نادراآن لائن سسٹم پر ڈائریکٹ رسائی حاصل ہوگی۔ سول رجسٹریشن سر ٹیفکیٹس کی تیاری 5مراحل پر مشتمل ہو گی۔ کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کے لیے ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح پر فوکل پرسن نامزد کئے جائیں گے۔عوام میں سسٹم کی مکمل آگاہی کیلئے جامع مہم چلائی جائے گی۔پہلے رائج سسٹم میں بے ضابطگیوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے ویب بیسڈسسٹم متعارف کروایاجارہاہے۔تقریب میں سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ظہور حسین،ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ کوثر خان،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن واجد علی شاہ،ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ارشد بیگ اور نادرا کیاعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…