پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستانی سفارتخانے میں افغان مظاہرین کی غنڈہ گردی لندن پولیس نے اہم بیان جاری کردیا

datetime 2  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) میٹروپولیٹن پولیس نے کہاہے کہ اس کا سفارتی تحفظ سے متعلق یونٹ پاکستانی ہائی کمیشن پر 23 مئی کو افغان مظاہرین کی جانب سے کی جانے والی غنڈہ گردی اور توڑ پھوڑ سفارت خانے کی عمارت پر پانی کی بوتلیں پھینکنے اور پتھرائو کے واقعےپر پاکستانی

ہائی کمیشن کے تحفظات دور کررہی ہے۔روزنامہ جنگ میں مرتضیٰ علی شاہ کی شائع خبر کے مطابق پولیس کے ایک ترجمان نے کہا ہم سفارت خانے کے تحفظات دور کرنے کیلئے براہ راست ان کے ساتھ رابطے میں ہیں،انھوں نے کہا کہ ہم سفارت خانے کے باہر آپریشنل سیکورٹی کے بارے میں بات نہیں کریں گے ،دوسری جانب برطانوی حکومت کے ایک ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ اسے پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے شکایت موصول ہوئی ہے جس میں 23 مئی کے واقعے کی جس میں لوگوں کے ایک بڑےگروپ نے جس میں شامل افراد افغانستان کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے نائٹس برج میں پاکستانی سفارتخانے کے باہر جمع ہو ئے انھوں نے پاکستان کے خلاف نعرے لگائے اور افغان امن عمل کی مذمت کی تھی، پوری تفصیل موجود ہے،یہ مظاہرین کویت کے سفارت خانے کے سامنے بھی جمع ہوئے تھے۔حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ برطانیہ میں پاکستان کے سفارتی مشنز کی سیکورٹی برطانوی حکومت کیلئے بڑی اہمیت رکھتی ہے،  حکومت کے ترجمان کا مزید کہناہے کہ وہ ہائی کمیشن کے تحفظات کے حوالے سے میٹروپولیٹن پولیس کے ساتھ رابطے میں ہے۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…