منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

10سے 12بڑے ٹیکس ختم کرنے کی تیاریاں وفاقی بجٹ پیش ہونے سے پہلے حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 2  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے پیش کئے جانے والے بجٹ میں 10سے12ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کر نے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کریڈٹ کارڈ پر بھی تین سے پانچ سال کے لئے ٹیکس ریلیف زیر غور ہے۔بینکوں سے رقوم نکالنے ، کنٹریکٹ ، سپلائز اور تنخواہوں پر

ود ہولڈنگ ٹیکس جاری رہے گا ۔تنخواہوں پر ٹیکس تناسب کم کر نے یا قابل کٹوتی الاوئنسز کی بجٹ میں شمولیت زیر غور ہے ۔مقدمہ بازی کو کم کرنے کے لئے مختلف اقدامات زیر غور ہیں، اس سلسلے میں ٹیکس دہندگان کے مقدمات کا فیصلہ کر نے کے لئے اپیل کے مختلف مراحل مجموعی رقم کا 20 سے 50 فیصد ادائیگی کی بھی پیشکش کی جا سکتی ہے ۔ روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر  کی شائع خبر کے مطابق  7 سے 10 ودہولڈنگ ٹیکس مجموعی 50 ٹیکسوں کا 85 فیصد ہیں ۔اب ملک میں کاروبار کے لئے سہولتیں بہم پہنچانے کے لئے ایف بی آر ایسے نصف ٹیکس ختم کر نے پر غور کر رہا ہے ۔ان تمام ود ہولڈنگ ٹیکسوں کو بھی ختم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے جو مہنگائی کا باعث بنتے ہیں ۔ ایف بی آر کے تجزئے کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس کا بڑا حصہ درآمدات ، تنخواہوں منقسم آمدن ، تنخواہوں ، مصنوعات پر ادائیگیوں ، خدمات ، برآمدات ، بجلی کے استعمال ، پراپرٹی سے آمدن ، اور دیگر کی مد میں حاصل ہو تا ہے ۔درآمدات پر ایف بی آر نے اب تک 400 ارب روپے حاصل کئے ہیں حکومت اسپیشل اکنامک زونز ( ایس ای زیڈز ) کو پانچ سال کے لئے ٹیکس استثنا دینا چاہتی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…