جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

شاہ رخ خان کی بیٹی کا ہاتھ مانگ لیاگیا لیکن کس کی جانب سے۔۔۔شادی کی پیشکش پر سوشل میڈیا صارفین حیران

datetime 31  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) ٹوئٹر صارف نے شادی کے لیے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ سے بیٹی سہانا خان کا ہاتھ مانگ لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان اور گوری خان کی بیٹی سہانا خان نے حال ہی میں نیویارک میں اپنے 21ویں جنم دن کا جشن منایا ہے۔ اس پرمسرت موقع پر سہانا خان کے خاص دوست بھی ہمراہ تھے۔جنم دن کے موقع پر گوری خان نے بیٹی سہانا خان کی

تصور ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں جنم دن کی مبارکباد دینا چاہی۔ گوری خان نے تصور شیئر کرتے ہوئیلکھا کہ ‘ہیپی برتھ ڈے۔۔ تم ہمیں آج محبوب ہو، کل بھی ہوگی اور ہمیشہ رہوگی۔گوری خان کی ٹوئٹ پر مداحوں کی جانب سے سہانا خان کو ڈھیروں مبارکباد ملیں۔ لیکن ایک ٹوئٹ نے صارفین کو حیران کردیا۔ٹوئٹر صارف نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے گوری خان سے شادی کے لیے بیٹی کا ہاتھ مانگ لیا۔ یہی نہیں بلکہ صارف نے لکھا کہ وہ ماہانہ ایک لاکھ روپے بھی کماتا ہے۔اس ٹوئٹ نے تمام مداح صارفین کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی۔ کئی صارفین نے اسے ‘مزاحیہ’ قرار دیا۔شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اس وقت نیویارک یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور وہ ایک معروف اداکارہ بننے کے خواب دیکھ رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…