اسلام آباد(اے پی پی)صبح جلد بیدار ہو نے والے افراد کی زندگی طویل ہوتی ہے۔ جرمن میگزین فروئنڈینن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ماہرین نے مناسب دورانئے کی نیند کو صحت مند رہنے کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔ تحقیق کے دوران چار لاکھ افراد کے اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جس کے نتائج کے مطابق جلد سونے اور طویل زندگی میں ایک گہرا ربط ہے۔