جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

حامد میر کے پروگرام پر پا بندی ‎ مریم نواز بھی میدان میں آگئیں 

datetime 31  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن/مانیٹر ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سینئیراینکر پرسن حامد میر کے پروگرام کو بند کرنے پر تبصر ہ کرتے ہوئے کہا کہ حامد میر صاحب کے پروگرام پر پابندی لگانا مسئلے کا حل نہیں بلکہ اپنے لیے مزید مشکلات اور مسائل کو جنم دینا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ اس سے

آگ بجھے گی نہیں بلکہ مزید بھڑکے گی۔ مگر کون سمجھائے؟۔‎واضح رہے کہ جنگ ، جیو کے صحافی حامد میر پر پابندی لگ گئی، جیو کا پروگرام ’’کیپیٹل ٹاک ‘‘اب حامد میر کے بغیر ہوگا،  معروف صحافی وسیم عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ حامد میر پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور کیپٹل ٹاک اب حامد میر کے بغیر ہو گا۔تفصیلات شیئر کرتے ہوئے وسیم عباسی نے مزید کہا کہ تاہم حامد میر صاحب جنگ گروپ کا حصہ ہیں۔ بس عارضی طور پر شو کی میزبانی محمد جنید یا کراچی سے کوئی اور اینکر کریں گے۔چند صحافیوں کا دعویٰ ہے کہ حامد میر پر پابندی اداروں کے کہنے پر لگائی گئی ہے کیونکہ حامد میر نے کچھ روز قبل فوجی اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی تھی۔دوسری جانب ذرائع کے حوالے سے یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ حامد میر پر پابندی جیو کی انتظامیہ نے تنازعہ سے بچنے کیلئے خود لگائی ہے جس کا جواز یہ پیش کیا جارہا ہے کہ حامد میر بدستور جنگ گروپ کا حصہ رہیں گے اور وہ معمول کے مطابق تنخواہ اور مراعات لیتے رہیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیو کی انتظامیہ کے مطابق حامد میر نے جو زبان استعمال کی ہے وہ جیو کی پالیسی نہیں ہے، ایسی زبان حامد میر نے ذاتی حیثیت میں استعمال کی ہے۔حامد میر کے مخالف بعض حلقوں نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ حامد میر کو کچھ عرصہ پہلے ایک نوٹس کے ذریعے کیپیٹل ٹاک سے علیحدہ کیا جاچکا ہے جس کی وجہ حامد میر کے شو کی مسلسل ریٹنگ کا گرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…