جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

حکومت کا18 سال سے زائد عمر کے افراد کی بھی ویکسی نیشن کا فیصلہ ‎

datetime 31  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/اے پی پی)حکومت کاکورونا سے بچاؤ کے لئے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی بھی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر اسدعمر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن 3 جون سے

شروع کی جائے گی۔انکا کہنا تھا کہ این سی او سی نے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی شیڈول ویکسین شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے لہٰذا ویکسین کے اہل عمر کے افراد اپنے آپ کو جلد از جلد رجسٹرڈ کروائیں۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 43 اموات ہوئیں جن میں سے 15 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 117 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 70 فیصد,لاہور میں 35 فیصد,پشاور میں 29 فیصد اور بہاولپور میں 32 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے کراچی میں 37 فیصد،صوابی میں 41 فیصد،بہاولپور میں 35 فیصد اور ملتان میں 50 فیصد مریض ہیں



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…