جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

احمدی نژاد نے ایرانی صدارتی انتخابات کی دوڑ سے باہرکیے جانے کے بعد ریاستی رازوں سے پردہ اٹھانا شروع کر دیا تہلکہ خیز انکشافات

datetime 31  مئی‬‮  2021 |

تہران(این این آئی)ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے دستوری کونسل کی طرف سے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے باہرکیے جانے کے بعد انہوں نے ریاستی رازوں سے پردہ اٹھانا شروع کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حال ہی میں احمدی نژاد نے کہا تھا کہ اگر انہیں صدارتی امیدوار کے طور پرقبول نہ کیا گیا توہ ریاستی راز افشا کردیں گے۔ ایران کی

دستوری کونسل نے ان کے صدارتی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے ہیں جس کے بعد انہوں نے ریاستی رازوں کا افشا شروع کردیا ہے۔اہم ریاستی اور حساس رازوں میں ایک اہم راز 11 اپریل کو ایران کے نطنز جوہری پلانٹ میں ہونے والے دھماکے ہیں۔ ان کے بارے میں احمدی نژاد نے کہا کہ نطنز جوہری پلانٹ میں ہونے والا نقصان 10 ارب ڈالر سے زیادہ ہے مگر حکومت نے کہا تھا کہ نطنز پلانٹ میں ہونے والے دھماکوں سے زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے۔اس کے ساتھ احمدی نژاد نے ایک اور رازکا بھی پردہ چاک کیا۔ انہوں نے کہا کہ توقوزآبادپلانٹ جوہری دستاویزات چوری کی گئیں۔ سابق ایرانی صدر نے پہلی بار انکشاف کیا کہ ایران کے خلائی پروگرام کی حساس دستاویزات بھی چوری کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے میرے گھر کے باہر جاسوسی کیمرے نصب کرنے کے بجائے نطنز کے جوہری پلانٹ کے باہر کیمرے نصب کریں تاکہ پلانٹ میں دھماکوں اور قوم کو ارب ڈالر کے نقصان سے بچایا جاسکے۔

سیکیورٹی اداروں کو تورقوز آباد میں خفیہ کیمرے لگانے چاہییں تاکہ حساس دستاویزات کی چوری روکی جاسکے۔ میرے گھر کی جاسوسی کے بجائے خلائی پروگرام کی سیکیورٹی سخت کی جائے تاکہ اس کی معلومات اور دستاویزات کی چوری روکی جاسکے۔سابق ایرانی صدر نے استفسار کیا کہ ایران کے سیکیورٹی ادارے میرا تعاقب کیوں کرتے ہیں؟۔ میری زندگی کھلی کتاب کی طرح ہے جس میں کوئی بات پوشیدہ نہیں۔ اگر میری سرگرمیوں پر شک ہے تومجھے خفیہ کیمرہ دیں جسے میں اپنے کپڑوں پر لگا دوں۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…