اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن انتخابی اصلاحات کمیٹی کی حلقہ بندیوں پرتحفظات کی سفارشات پر دوبارہ غور کریگا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔۔۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کی جانب سے حلقہ بندیوں پرتحفظات سے متعلق بھیجی گئی سفارشات پردوبارہ غورکرنے سے اتفاق کیا ہے۔الیکشن کمیشن معقول وجوہ کے بغیر حلقہ بندیاں نہیں کرے گا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دیے جانے کے بعد انتخابی اصلاحات کمیٹی نے تحفظات کا اظہارکیا تھا کہ اپنی مرضی کی حلقہ بندیاں کرنے سے تنازعات کھڑے ہوں گے، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ الیکشن کمیشن اپنی مرضی سے جب چاہے انتخابات سے پہلے حلقہ بندیاں شروع کردے بلکہ اس کیلیے اسٹیک ہولڈر سیاسی جماعتوں کا اعتماد بھی شامل ہونا چاہیے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اتفاق کیا ہے کہ اس پر قانون سازی کرنے میں کوئی حرج نہیں کہ اتفاق رائے سے حلقہ بندیاں کی جائیں گی اور جہاں حلقہ بندیاں لازمی سمجھی جائیں وہاں معقول وجوہ کے ساتھ حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔انتخابی اصلاحات کمیٹی نے سیاسی جماعتوں کی الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹریشن کے سخت موقف پر بھی تحفظات کا اظہارکیا۔



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…