جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

اہم عرب ملک نے بھارت،پاکستان،سری لنکا اوربنگلہ دیش سے مسافروں کا داخلہ بند کرنے کا اعلان کردیا

datetime 24  مئی‬‮  2021 |

منامہ،ابوظہبی (این این آئی )بحرین نے اپنی سرخ فہرست (ریڈلسٹ)میں شامل کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے تعلق رکھنے والے مسافروں کے ملک میں داخلے پرعارضی طورپر پابندی عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔بحرین کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق 24 مئی پیر سے بھارت ، پاکستان ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال سے تعلق رکھنے والےمسافروں کا ملک میں داخلہ معطل کردیاگی

اتاہم ان ممالک سے آنے والے بحرینی شہریوں اور اقامتی ویزے کے حاملین پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا لیکن انھیں بحرین کے لیے پرواز میں سوار ہونے سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دکھانا ہوگی اور بحرین میں آمد کے بعد 10 روز تک قرنطین میں رہنا ہوگا۔دنیا کے دوسرے تمام ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کوبھی بحرین میں آمد کے بعد کروناوائرس سے بچنے کے لیے حفظ تقدم کے طور پر 10 روز تک قرنطین میں رہنا ہوگا۔اس قدغن کا اطلاق ویکسین لگوانے اور نہ لگوانے والے دونوں طرح کے افراد پر ہوگا۔وہ اپنے گھروں میں یا لائسنس یافتہ جگہوں پر 10 روز کے لیے قرنطین کرسکتے ہیں۔دریں اثنا امارت ابوظبی نے اپنی سفری گرین لسٹ (سبزفہرست)پر نظرثانی کی ہے اور اس میں امریکا اور جرمنی سمیت مزید چھے ممالک کو شامل کر لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ابوظبی کی اس فہرست میں شامل ممالک کی تعداد اب انتیس ہوگئی ہے۔ان ممالک سے تعلق رکھنے والےمسافر متحدہ عربامارات کے دارالحکومت میں پہنچنے کے بعد لازمی قرنطین سے مستثنی ہوں گے۔انھیں ابوظبی کے ہوائی اڈے پر صرف پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ابوظبی کی اس سبز فہرست میں اس وقت آسٹریلیا، آذربائیجان ، بھوٹان ، برونائی دارالسلام، چین، کیوبا، جرمنی ،گرین لینڈ، ہانگ کانگ ، آئس لینڈ، اسرائیل ، جاپان ، کرغیزستان ، موریشس ، مالدووا ،

مراکش ، نیوزی لینڈ ، پرتگال، روس ، سعودی عرب ، سنگاپور ، جنوبی کوریا، اسپین ، سوئٹزرلینڈ ، تائیوان ، تاجکستان ، برطانیہ ، امریکا اور ازبکستان شامل ہیں۔اس فہرست میں پہلے سے شامل ممالک میں سے کسی کا نام حذف نہیں کیا گیا ہے بلکہ جرمنی ، آذربائیجان ، کرغیزستان، اسپین ، مالدووا اور امریکا کو شامل کیا گیا ہے۔دنیا کے جن ممالک کے نام اس فہرست میں شامل نہیں ہیں،ان سے تعلق رکھنے والے افراد کو ابوظبی پہنچنے کے بعد 10 روز تک قرنطین میں رہنا ہوگا اور ابوظبی کے سفر پر روانہ ہونے سے قبل پرواز پر سوار ہوتے وقت پی سی آر کا منفی ٹیسٹ پیش کرنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…